27 دسمبر 2014 - 10:22
لیبیا کی بندرگاہ السدرا پر حملہ، بائیس فوجی جانبحق

لیبیاکی بندرگارہ السدرا پر حملوں میں بائیس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لیبیاکی بندرگارہ السدرا پر حملوں میں بائیس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسند تنظیم الفجرکے حملہ آور تیز رفتار کشتیوں پر سوار تھے اور انہوں نے راکٹ فائر کئے جس سے تیل کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی۔ فوج کے جوابی حملے میں تین کشتیوں کو نقصان پہنچا۔ لیبیا کی شدت پسند تنظیم الفجر کے بن غازی کی بندرگارہ السدرا پر حملوں کا مقصد الفجر بندرگاہ پر قبضہ کرنا تھا جس میں فوج کے مطابق  شدت پسند تنظیم  کو اس  میں ناکامی ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲